پریمیئر لیگ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

پریمیئر لیگ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے

  

لندن (اے پی پی) انگلش پریمیئر لیگ میں  آج مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ پریمیئر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے انگلینڈ میں جاری ہے۔ منگل کو پہلے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور فلہام کی ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم، مانچیسٹر میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسی روز دوسرا میچ ساؤتھمپٹن اور لیڈز یونائیٹڈ کے درمیان سینٹ میری سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن کی ٹیمیں ایمکس سٹیڈیم، فالمر میں نبرد آزما ہوں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -