بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،افضل لطیف سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر 

  بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،افضل لطیف سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے سیکرٹری صنعت و پیداوار افضل لطیف کو سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کردیا‘ سیکرٹری پٹرولیم اسد حیا الدین نوے دن کی رخصت پر چلے گئے جبکہ ڈاکٹر ارشد محمود کو سیکرٹری پٹرولیم مقرر کردیا گیا۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ بائیس کے سیکرٹری صنعت و پیداوار افضل لطیف کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ بائیس کے سپیشل سیکرٹری تجارت ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کو سیکرٹری صنعت و پیداوار لگایا گیا ہے۔ ندیم ارشاد کیانی کو سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر ارشد محمود سیکرٹری پٹرولیم لگائے گئے ہیں۔

 تقرر و تبادلے

مزید :

صفحہ اول -