وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہو گا،اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال ہوگا،اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی،وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری دے گی،کابینہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دے گی،کابینہ ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -