ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے عناصر خود انتشار کا شکار ہو چکے: عثمان بزدار

    ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے عناصر خود انتشار کا شکار ہو چکے: ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے تحریک انصاف کے رہنما مہدی بھٹی اور رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی نے ملاقات کی -ملاقات میں حافظ آباد کے ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت اور حلقے کے مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگوکی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ حافظ آباد سمیت ہر شہر کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے - ماضی کی طرح وسائل چند مخصوص شہروں کے لئے مختص نہیں کئے- پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پسماندہ علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑاہے - ترقی پرپہلا حق دوردراز علاقو ں کا ہے-حافظ آبادکے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ حافظ آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ پنجاب میں یکساں ترقی کا ویژن دیا۔ہم سب شہروں کی یکساں ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔پوری دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصرخودانتشار کا شکار ہوچکے ہیں۔ہر موقع پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔ عثمان بزدارسے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جس میں منتخب نمائندوں کے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، فلاح عامہ کی نئی سکیموں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منتخب نمائندو ں کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں۔میرے دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں اور عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔ منتخب نمائندوں کی تجاویز کو پوری اہمیت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کا میکانزم بنا لیا ہے۔ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کے خاطرخواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں لوٹ مار قصہ پارینہ ہے۔پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کی ہے، نہ ہوگی۔ پنجاب کا مینارٹی ایمپاورمنٹ پیکیج دوسرے صوبوں کیلئے قابل تقلید اقدام ہے۔ گردواروں، مندروں اورگرجا گھروں کی تعمیرو مرمت کیلئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر چکا ہے اور اپوزیشن کا آئندہ کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔پی ڈی ایم بند کمرے تک محدود ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دیانتداری اورپی ٹی آئی حکومت کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی شنیلہ روتھ، اراکین پنجاب اسمبلی احمد خان، رضا حسین بخاری، امین ذوالقرنین، شہباز احمد، طلعت فاطمہ نقوی اور ٹکٹ ہولڈر شوکت بسرا شامل تھے۔

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -