اعتراضات کے باجود بائیڈن انتظامیہ کا اسرائیل کو  735ملین ڈالر کا اسلحہ دینے کا انکشاف

  اعتراضات کے باجود بائیڈن انتظامیہ کا اسرائیل کو  735ملین ڈالر کا اسلحہ ...

  

 واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) امریکہ نے اسرائیل کو اسلحہ دینے کی منظوری دیدی۔امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے 735 ملین ڈالر کا مخصوص اسلحہ اسرائیل کو فروخت کی منظوری دیدی۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکی کانگریس کو اسلحہ ڈیل کے بارے میں رواں ماہ ہی مطلع کیا گیا تھا تاہم اس بعض کانگریس ممبران اسلحہ ڈیل پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کو اطلاع ملنے کے 20 دن کے اندر اعتراض داخل کرنا ہوتا ہے جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی بھی اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے پر منقسم ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ فروخت کی منظوری جاری تنازع سے پہلے دی گئی تھی۔

اسرائیل کو اسلحہ کی فروختگی

مزید :

صفحہ اول -