اقوام متحدہ امریکہ کی باندی،صرف مذمتی قرار دادوں سے اسرائیل کونہیں روکا جا سکتا

  اقوام متحدہ امریکہ کی باندی،صرف مذمتی قرار دادوں سے اسرائیل کونہیں روکا ...

  

پیپلز پارٹی کے سینئررہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس ظلم و بربریت کو روکنا ہوگا صرف مذمت کرنے اور قرار دادیں پیش کرنے سے اسرائیلی جارحیت کونہیں روکا جا سکتا۔ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امریکہ کی باندی بن چکی ہے ایسے غیر انسانی اقدامات کے بعداسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنیوالے مسلم ممالک کو اپنے فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینا چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعہ رونماء نہ ہوں ہمیں دنیا کو باور کروانا ہوگا کہ مسئلہ فلسطین صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے اوردنیا کو انسانی بنیادوں پر فلسطین میں ہونیوالے مظالم پر آواز اٹھانا ہوگی دیکھنا ہو گا کہ آج انسانی حقوق کی تنظیمیں اور غیر جانبدار ملک کہاں کھڑے ہیں انسانیت فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کا رونا روتی ہے اور مسلم امہ شدید قرب میں مبتلا ہے۔

قمر زمان کائرہ 

مزید :

صفحہ اول -