تاخیر کی گنجائش نہیں،مسلم امہ اختلافات ختم کرکے مغربی سازشوں کو ناکام بنائے 

تاخیر کی گنجائش نہیں،مسلم امہ اختلافات ختم کرکے مغربی سازشوں کو ناکام ...

  

ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مسلم امہ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو نظر اندازکرکے متحد ہوں اور مغرب کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں مسلمان کفار کے مظالم کا شکار ہیں ان کو ظالموں سے نجات دلانے کے لئے متحد ہونے کا وقت آچکا ہے اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں کیوں کہ پوری دنیا میں مسلمان زیادتیوں کا شکار ہیں افسوس کی بات ہے کہ تڑپتے اور بلکتے معصوم بے گناہوں کے جنازے بھی مسلمان قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے لئے جھنجھوڑ نہیں سکے اسرائیلی مظالم نے امت مسلمہ کی غیرت کو چیلنج کیا ہے اب امہ پر فرض ہے کہ وہ غیرت ایمانی کے ساتھ سینہ تان کر مغرب کے مظالم کا مقابلہ کرے تبھی فلسطینیوں کو آزادی ملے گی اور کشمیر بھی آزاد ہوگا اس کے لئے متحد حکمرانوں کا اتحاد بہت ضرروی ہے۔

راغب حسین نعیمی 

مزید :

صفحہ اول -