اقوام متحدہ کا کردار شرمناک،فلسطینیوں کی نسل کشی فوری بند کروائی جائے
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی نے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ایسی صورت حال میں اسلامی ممالک کے سر براہان کی خاموشی انتہائی افسوسناک عمل ہے مسلم حکمران بے حسی چھوڑ کر فلسطینی عوام پر مظالم رکوانے کے لیئے عملی طور پر اپنا کردار ادا کریں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کی ذمہ داری ہے وہ ان مظالم کے خلاف موَثر آواز اٹھائے اور اسرائیلی جار حیت کا جواب دینے کے لیئے ہنگامی طور پر اجلاس بلا یا جا ئے یو این او کا کردار انتہائی شرمناک اورافسوسناک ہے حالانکہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظالم بند کروانے کے لیئے عملی اقدامات کرے قبلہ اول کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ ہے اقوام متحدہ اپنی بے حسی ختم کر کے فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر بند کروائے پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
مولانا امجد علی خاں