مسلم حکمران بے حسی،بزدلی ترک کرکے صہیونیوں کیخلاف متحدایکشن پلان بنائیں 

  مسلم حکمران بے حسی،بزدلی ترک کرکے صہیونیوں کیخلاف متحدایکشن پلان بنائیں 

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم عوام سراپا احتجاج ہیں مگر مسلم حکمران بیانات، ٹیلیفون اور بے روح اجلاس کرنے پر ہی محدود ہیں کشمیر، فلسطین، افغانستان، شام اور یمن کے مسلمانوں کا حق ہے کہ ملت اسلامیہ متحد ہو جائے۔ وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران بے حسی، نمائشی سرگرمیاں اور بزدلی ترک کریں اور پوری امت کو اسرائیل، بھارت اور امریکی صہیونی سامراج کے خلاف متحد کر کے عالمی امن کے قیام اور مظلوم مسلمانوں کو ظلم سے نجات دلانے کیلئے ایکشن پلان بنائیں۔

لیاقت بلوچ 

مزید :

صفحہ اول -