ارسا ہمیشہ سندھ کے حصے کا پانی کم کر دیتا ہے، شیری رحمان

ارسا ہمیشہ سندھ کے حصے کا پانی کم کر دیتا ہے، شیری رحمان

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا)ہمیشہ پانی کی کمی کا بہانہ بنا کرسندھ کے حصے کا پانی کم کر دیتا ہے۔انہوں  نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں دریاں میں پانی کی کمی نہیں ہوتی، معاملہ پانی کی کمی کا نہیں تقسیم کا ہے، ارسا سے نہ صرف سندھ بلکہ بلوچستان کو بھی شکایت ہے۔شیری رحمان  نے کہا کہ وفاقی حکومت پانی کا نیا تنازعہ پیدا نہ کرے، ارسا نے سندھ کے پانی کے حصے میں 15 سے 20 فیصد کمی کردی ہے، سندھ کا زراعت کا شعبہ مجموعی قومی زرعی پیداوار میں 23 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو پانی کے حصے سے محروم کرنے سے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، 1991 کے پانی معاہدے کی کئی بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، ہم اس اہم معاملہ پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع کر رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ وفاقی حکومت ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، وفاقی حکومت پانی کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -