مردان پولیس کی موثر سیکیورٹی انتظامات، عید الفطر بخیر و عافیت گزری

    مردان پولیس کی موثر سیکیورٹی انتظامات، عید الفطر بخیر و عافیت گزری

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) مردان پولیس کی موثر سیکیورٹی انتظامات، عید الفطر بخیر و عافیت گزری۔کرونا وباء کی تدارک اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف عملی اقدمات اور کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔قتل کے مقدمے میں مطلوب 02مجرمان اشتہاری،جرائم پیشہ عناصر کے تین سہولت کاروں اور لڑائی کے دوران فائرنگ کے مرتکب 04ملزمان سمیت 39مشتبہ افراد گرفتار۔ اسلحہ و منشیات بھی برآمد۔عوام الناس غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں پولیس کیساتھ تعاون کریں۔ ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی احکامات اور نگرانی میں مردان پولیس کی موثر سیکیورٹی انتظامات کی بدولت عید الفطر بخیر و عافیت گرزی۔ کرونا وباء کے خلاف ضلعی پولیس نے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے اس وباء کی تدارک میں اپنا کلیدی کردار اداکیاجبکہ ضلعی پولیس سربراہ کے خصوصی احکامات پرضلعی پولیس نے سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی اور متعلقہ ایس ایچ او زکی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی اپنے کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں قتل کے مقدمے میں مطلوب02مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے 03سہولت کار اور آپس میں لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے 04ملزمان سمیت 39مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔یہ کارروائیاں تھانہ صدر، تھانہ گڑھی کپورہ تھانہ شہباز گڑھی، تھانہ شیر گڑھ، تھانہ طورو اور تھانہ خرکی کے علاقوں میں کی گئی جسمیں گرفتارعناصر کے قبضے سے  08پستول، 01کلاشنکوف،86عدد کارتوس اور 02کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد کر لیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -