نادرا نے ماں سے دو بچے چھینے والے پولیس اہلکار کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

   نادرا نے ماں سے دو بچے چھینے والے پولیس اہلکار کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا ...

  

پشاور(رپورٹر)پشاور ہائی کور ٹ کے احکامات کی روشنی میں نادرا نے ماں سے دو بچے چھینے والے پولیس اہلکار کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج باقاعدہ طور پر شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے گا۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ایک کیس کے سماعت کے دوران چارسدہ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار جنہوں نے ماں سے دو بچے زبردستی چھینے ہیں چھ ماہ اوردو سال کے بچوں کو ماں سے زبردستی چھینے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر پولیس اہلکار کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پر  سنٹرل پولیس آفس کی جانب سے بھی مذکورہ اہلکار کے خلاف کاروائی کی ہدایات کی ہے۔ اور مذکورہ پولیس آفیسر کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہیں۔ جبکہ نادرا ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکار کے شناختی کارڈ وغیرہ کی تفصیلات وغیرہ حاصل کر لی گئی ہیں پہلے مرحلے میں شناختی کارڈ کو آج بلاک کردیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلہ میں انکے پاسپورٹ کوبلاک کیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -