سوشل میڈیاکے جہاں ثمرات ہیں وہاں بہت بڑا فتنہ بھی ہے،طاہر القادری

سوشل میڈیاکے جہاں ثمرات ہیں وہاں بہت بڑا فتنہ بھی ہے،طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) قائد تحریک منہا ج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے ہزاروں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان جدید ذرائع ابلاغ کا دینی اقدار و تعلیمات اور سماجی، اخلاقی روایات کے مطابق استعمال یقینی بنائیں۔سوشل میڈیا رواں صدی کا پاور فل ذریعہ ابلاغ و اظہار ہونے کے ساتھ بہت حساس معاملہ بھی ہے اس کے مثبت استعمال کے جہاں ثمرات ہیں وہاں اس کا منفی استعمال بہت بڑا فتنہ بھی ہے۔جو شخص جس نیت کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال کرے گا  ویسے ہی نتائج ظاہر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایکٹوسٹ کو تھوڑے سے وقت میں لاکھوں لوگوں سے مخاطب ہونے کی سہولت میسر ہوتی ہے۔مخاطب کی گفتگو مثبت ہوتو یہ نیکی اور کار ثواب ہے اگر مخاطب تہمت،الزام تراشی، تقسیم اور انتشار کی سوچ کے ساتھ بات کرے گا تو وہ گناہ،فتنہ اور شر انگیزی کا مرتکب ہو گا، ہر نوع کی شر انگیزی سے بچیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ میں منہاج القرآن کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو سختی سے ہدایت دیتا ہوں کہ ہر قسم کی الزام تراشی سے دور رہیں،بغیر تصدیق اور تحقیق کے کوئی معلومات شیئر نہ کریں۔جس طرح بات کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اسی طرح بات سننے والے کا بھی یہ حق ہے کہ اس تک درست معلومات پہنچیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری 

مزید :

صفحہ آخر -