سمندری طوفان کراچی سے 800 کلومیٹردور، ساحلی پٹی  کو خطرہ نہیں،محکمہ موسمیات 

 سمندری طوفان کراچی سے 800 کلومیٹردور، ساحلی پٹی  کو خطرہ نہیں،محکمہ موسمیات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کراچی (این این آئی) سمندری طوفان تاتے کراچی سے 800 کلومیٹر دوری پرآگیا طوفان گزشتہ رات بھارتی گجرات سے گزر اتفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر میٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی سے 800 اور ٹھٹھہ سے 730 کلومیٹر دور ہے تاہم سمندری طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں موسم شدید گرم رہے گا اور گرد آلود ہوائیں آج بھی جاری رہیں گی اور شہر میں پارہ 43 ڈگری تک جاسکتا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہوکر گزرے گا طوفان دور ہونے کے باعث بارش کا امکان ختم ہوگیا تاہم گرم ہواؤں کے باعث لو کی صورتحال رہیگی۔
محکمہ موسمیات 

مزید :

صفحہ آخر -