ہنگو، قتل اقدام قتل کا اشتہاری گرفتار

ہنگو، قتل اقدام قتل کا اشتہاری گرفتار

  

ہنگو(بیورورپورٹ)کوہاٹ پولیس کو قتل اقدام قتل و دیگر دفعات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو لوئر اورکزئی پولیس نے گرفتارکرلیا اس حوالے سے ڈی پی او ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے بتایاکہ کوہاٹ تھانہ استرزئی نے اطلاع دی تھی کہ ہم کو قتل اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب سید مرتضی ولد سید امین شاہ نے اورکزئی میں پناہ لی ہیں جس کے بعد 24گھنٹوں کے اندر اندر ایس ڈی پی او لوئر اورکزئی محبوب خان کی سربراہی میں سب انسپکٹر شفیق اور شاہ ایاز نے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ لگایا اور ان کو گرفتارکرکے ان کو حوالات میں بند کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -