پارلیمنٹ ہاؤس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ڈسپلے سینٹر قائم

   پارلیمنٹ ہاؤس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ڈسپلے سینٹر قائم

  

 اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ ہاؤس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)کا ڈسپلے سینٹر قائم کردیاگیا۔یہ مشین وزارت سائنس اینڈ ٹیکناولوجی کی جانب سے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 1کے اندر نصب کی گئی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق الیکٹرانک وو ٹنگ مشین کے مظاہرے اور ممبران و میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب د ینے کیلئے ایک ٹیکنیکل آفیسر بھی تعینات کیا گیا ہے۔ ا لیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)کا ڈسپلے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر کیا گیاہے۔الیکٹرونک ووٹنگ مشین ڈسپلے سینٹر میں ممبرا ن پارلیمنٹ اور میڈیا اس مشین کے افعال اور افادیت کو سمجھنے کیلئے اس کا معائنہ کرسکیں۔

ای وی ایم سنٹر

مزید :

صفحہ آخر -