ہیلتھ کیئر کمیشن کا اسپتالوں کو سی سی  ایل پر عملدرآمد کیلئے خط

 ہیلتھ کیئر کمیشن کا اسپتالوں کو سی سی  ایل پر عملدرآمد کیلئے خط

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی)نے  صحت کے مراکز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کارڈیک کیتھرائزیشن لیبارٹری اسٹینڈرڈ اینڈ بیسٹ پریکٹس گائیڈ  لائنز فار پاکستان (2017) پر سپریم کورٹ اف پاکستان  کے اڈر جاری کردہ 20مارچ 2018، ایچ ار سی نمبر 2017/P-623پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سید باقر رضا رضوی نے اس حوالے سے لیٹر طبی مراکزجہاں کیتھرائزن  لیبارٹری اسٹینڈرڈ کی سہولت موجود ہے کو روانہ کردیئے ہیں۔  لیٹر کے ساتھ پروفارما جس میں ماہر امراض قلب،  طبی سامان، اپریٹر اور طریقہ کار کے تفصیلات مانگی گء ہیں۔ یہ پروفارمہ 21مء 2021تک کمیشن کو مکمل کرکے بھیجنا ہے۔ایس ایچ سی سی کو حق حاصل ہے کہ کیتھریثرن لیبارٹری  میں سی سی ایل پر عملدرآمد کو چیک کرنے کیلئے معائنہ کسی ٹائم بھی کرسکتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -