سندھ کو کم پانی دینے سے متعلق تمام باتیں غلط ہیں،چیئرمین ارسا

سندھ کو کم پانی دینے سے متعلق تمام باتیں غلط ہیں،چیئرمین ارسا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین ارسا نے پانی کی تقسیم کے معاملے پر سندھ حکومت کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کو اس کے حصے کے مطابق 71ہزار کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی راؤ ارشاد نے کہ صوبہ سندھ کو کم پانی دینے سے متعلق کی جانے والی تمام باتیں غلط ہیں۔ارسا کے پاس تمام صوبوں کو پانی فراہمی کا ریکارڈ موجود ہے جس کے مطابق صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب سمیت تمام صوبوں کو ان کے حصے کے مطابق پانی دیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسا دستیاب پانی سے کسی صوبے کا پانی گھٹا سکتا ہے نہ ہی بڑھا سکتاہے جبکہ صوبہ سندھ کو اس کے تقسیم کے مطابق 71 ہزار کیوسک پانی دیا جا رہا ہے، پنجاب کو96 ہزار کیوسک پانی دیا جا رہا ہے، چیئر مین ارسا نے کہا کہ پانی کی کمی سندھ اور پنجاب پربرابر تقسیم ہوتی ہے اور صوبوں میں پانی کی تقسیم کا حصہ 10 دن بعد تبدیل کیاجاتاہے۔
چیئر مین ارسا