غزہ پر اسرائیلی جارحیت، فیصل ایدھی سمیت  5افراد کا فلسطین جانیکا فیصلہ

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، فیصل ایدھی سمیت  5افراد کا فلسطین جانیکا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے فلسطین جانے کا فیصلہ کرلیا۔فیصل ایدھی نے ویزے کی درخواست جمع کرادی اور اس حوالے سے فیصل ایدھی کا کہنا تھاکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹے سعد ایدھی سمیت ہم 5 افراد فلسطین جارہے ہیں اور اس حوالے سے اسلام آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے۔فیصل ایدھی نے بتایا کہ فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطین میں دواؤں کی زیادہ ضرورت ہے، مصر کے راستے فلسطین جائیں گے اور مصر کے ویزے کیلئے بھی درخواستیں دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ دوائیں اور خوراک مصر سے ہی خریدیں گے اور اس کیلئے ڈھائی سے 3 کروڑ کا بجٹ رکھا ہے، حکومت سے اس سلسلے میں کوئی امداد نہیں چاہیے، عوام کی مدد سے سب کرلیں گے جبکہ مصر پہنچ کر پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں گے۔فیصل ایدھی کے مطابق فلسطین میں کتنے دن قیام ہوگا اس کا فیصلہ وہاں پہنچ کر اور صورتحال کے مطابق کریں گے۔

فیصل ایدھی

مزید :

صفحہ آخر -