وفاقی حکومت ملک میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے، شیریں رحمان 

وفاقی حکومت ملک میں پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائے، شیریں رحمان 

  

اسلام آباد(آئی این پی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیریں رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) ہمیشہ دریاؤں میں پانی کی کمی کا بہانہ بنا کر سندھ کے حصے کا پانی کم کر دیتا ہے، ملک میں گرمیوں کے موسم میں دریاؤں میں پانی کی کمی نہیں ہوتی ہے یہ معاملہ پانی کی کمی کا نہیں پانی کی تقسیم کا ہے، ارسا کے اس عمل سے نہ صرف صوبہ سندھ بلکہ بلوچستان کو بھی شکایت ہے، نائب صدر پیپلز پارٹی سنیٹر شیریں رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت پانی کا نیا تنازعہ پیدا نہ کرے۔ ارسا کی جانب سے سند ھ کے پانی کے حصے میں 15سے20فیصد کی کمی کر دی ہے جو1991 کے پانی معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کے موسم میں سندھ کو اپنے پانی کے حصے سے محروم کرنے سے ملک کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانی کے معاملے پر سینٹ میں تحریم التواء جمع کر رہی ہے کیونکہ وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔

شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -