میکسیکو کی آندرے میزا مس یونیورس 2021ء منتخب

میکسیکو کی آندرے میزا مس یونیورس 2021ء منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وباء کی وجہ سے التوا کا شکار مس یونیورس کے مقابلے میں میکسیکو کی آندرے میزا 2021 کی مس یونیورس منتخب ہو گئی ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق مس یونیورس کا تاج اس بار چیواوا شہر کی رہنے والی مس میکسیکو آندرے میزا کے سر پر سجا۔ کورونا کی وبا کے باعث 2020 میں مس یونیورس کا مقابلہ ملتوی کر دیا گیا تھا،آندرے میزا کے سر پر تاج موجودہ مس یونیورس زوزیبنی تنزی نے سجایا۔ آندرے میزا نے مس یونیورس بننے پر بیان میں کہا کہ میں مقابلے میں شریک 73 خوبصورت خواتین میں سے مس یونیورس چنے جانے پر بہت فخر محسوس کر رہی ہوں، موجودہ ترقی یافتہ دور میں خوبصورتی کے معیار بدل گئے ہیں۔ ہم کیسے دکھائی دیتے ہیں یہ خوبصورتی کا معیار نہیں بلکہ خوبصورتی کا اظہار ہمارے رویوں سے ہوتا ہے۔آندرے میزا نے کہا کہ مس یونیورس کا تاج پہننے سے میرے خوابوں کی تعبیر ہوئی ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اپنی اس پوزیشن کا استعمال کرتے ہوئے برابری کا پرچار کر کے اپنے کردار کو نبھا پاؤں گی۔مس یونیورس 2021 کی فائنلسٹ: آندرے میزا، مکسیکو، ایڈلین کیسٹلینو، بھارت، جولیا گوما، برازیل، کمبرلی جمینز،ڈومینک ریپبلک، جینک مسیٹا ڈیل کیسٹیلو سٹیج پر۔مقا بلے کا انعقاد فلوریڈا کے سیمنول ہارڈراک ہوٹل اینڈ کسینو میں ہوا۔ اس بار مس یونیورس کے مقابلے کا انعقاد ماریو لوپیز اور اولیویا کلپو کے زیر نگرانی ہوا۔پورٹو ریکو سے اسٹیفنیا سوٹو مس یونیورس کے مقابلے میں شریک ہوئیں، میانمار سے تزر ونٹ لاوین مس یونیورس کے مقابلے میں شریک ہوئیں، کولمبیا کی مس گواگا لورا مس یونیورس کے مقابلیمیں شریک ہوئیں، امریکی آسیہ برانچ بھی مس یونیورس کے مقابلہ حسن میں شریک ہوئیں۔
مس یونیورس

مزید :

صفحہ آخر -