شیخ رشید خود پڑھ نہیں سکتے تو کسی اور سے لاہور ہائیکورٹ کا حکم پڑھالیں: رانا سناء اللہ 

شیخ رشید خود پڑھ نہیں سکتے تو کسی اور سے لاہور ہائیکورٹ کا حکم پڑھالیں: رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید خود پڑھ نہیں سکتے تو کسی اور سے لاہور ہائیکورٹ کے 3 فاضل جج صاحبان کا حکم پڑھا لیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اس حکم میں لکھاہے کہ کسی قسم کی کمیشن، کک بیک، 110 گواہان، 58 والیمز میں شہباز شریف کا نام نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی بجائے رنگ روڈ کے رنگ ماسٹر عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کا ضمانتی اْس کا اپنا چپڑاسی ہے اللہ کی شان ہے،آٹا چینی بجلی گیس دوائی ایل این جی چور عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت منفی 0.4 فیصد پر لانے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو 19 فیصد مہنگائی اور ملک کو 14000 ارب کے تاریخی قرض کی دلدل میں گرانے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کی تباہی اور کروڑوں بے روزگاروں کے مجرم عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی سوداگری کا ورلڈ کپ لینے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ 23 خفیہ اکاؤنٹس، فارن فنڈنگ سے ملک کے خلاف سازش کرنے والے عمران نیازی کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔
رانا ثناء اللہ 
لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ جہانگیر ترین سے مسلم لیگ (ن) کاکوئی رابطہ نہیں،مذمت اس لئے کی کہ کاروباری معاملات کو منی لانڈرنگ میں ڈالا جارہا ہے۔ان خیالات کااظہارانسداد منشیات کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے اور یہاں حکمران شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کابینہ کے اجلاس بلارہے ہیں یہ حکومت صرف انتقام کیلئے بیٹھی ہے،اپوزیشن نے حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جلد استعفوں کے مسئلے کا حل بھی نکالیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عید گزر گئی اب اپوزیشن مزید اپنا کرادر ادا کرے گی اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اقدامات اٹھائے گی حکومت انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے اس کا حساب دینا ہوگا،جہانگیر ترین کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا بلکہ کاروباری شخص کے اوپر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کرنا ناانصافی ہے دوسری جانب انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے منشیات کیس میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااورسابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 19جون تک ملتوی کردی،گزشتہ روز فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث رانا ثناء اللہ کی فرد جرم کی کارروائی نہیں ہوسکی،عدالت نے رانا ثناء اللہ سمیت دیگر ملزموں کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کی کارروائی کے لئے طلب کرلیا۔ 
 جہانگیر ترین رابطہ

مزید :

صفحہ آخر -