حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرا رکھنے کا فیصلہ

  حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرا رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اوگرا نے پیٹرول پر ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 3روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومتی خزانے کو 2.77 ارب کا روپے بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ حکومت نے نہ صرف پیٹرولیم لیوی میں ا،یڈجسمنٹ کی بلکہ لائیٹ ڈیزل اور کیروسین آئل پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -