ملتان جام پور: کرونا وار، مزید 6افراد جاں بحق، متعدد مریضوں کی حالت نازک 

ملتان جام پور: کرونا وار، مزید 6افراد جاں بحق، متعدد مریضوں کی حالت نازک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان، جام پور، خانیوال، رحیم یارخان، بہاولپور(خصوصی رپورٹر، نامہ نگار، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں   مبتلا 05 مزید   مریض جاں بحق،اموات کی مجموعی  تعداد 750 ہو گئی  زیر علاج (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
کورونا کے مریضوں کی  تعداد 100 ہو گئی،21مریضوں کی حالت تشویشناک،  شبہ میں 69مریض زیر علاج. نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان کی رہائشی 45 سالہ خالدہ گیلانی 60 سالہ حشمت بی بی 61 سالہ عطا محمد 67 سالہ شفیع شاہد اور 60 سالہ آسیہ بی بی  نے دم توڑ دیا ،یوں یکم اپریل 2020  سے 17 مئی 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 750 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 100ہو گئی ہے جن میں سے 66 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 21 مریضوں  کی حالت تشویشناک  ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 69 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 6ہزار 20 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 388 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،کروناکے وار تھہم نہ سکے۔  ڈپٹی کمشنر راجن پور کے سابق سپریڈنیٹ محمد اقبال احمدانی کرونا کی بیماری میں تین دن تک مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے جن کی نماز جنازہ ابائی علاقہ میں اداء کی گئی جس میں سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی۔  ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں۔ سابق ناظم قمر خان احمدانی۔سردار منصور اختر خان لغاری۔ حسین تبسم۔ خالد حسین احمدانی۔ ممتاز نازک احمدانی۔ کے علاوہ ڈی سی افس اور تعلیم۔ ہیلتھ سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ دریں اثناء ممبر قومی اسمبلی سردار نصر اللہ دریشک۔ جعفرخان لغاری۔ ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری۔ سردار اویس خان لغاری۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی میر دوست محمد خان مزاری۔ صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری۔ سردار حسنین بہادر دریشک۔ سابق ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک۔ سابق ایم پی اے اطہر خان گورچانی۔  سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندرخان۔   ممبر پنجاب بارکونسل عمران اکرم بودلہ۔ سابق صدر بار جام پور ملک اعجاز احمد راں ایڈوکیٹ۔ امیر امجد خان پتافی ایڈوکیٹ۔ ملک یاسر مبین خان ایڈوکیٹ۔ حسین تبسم۔ پیپلز پارٹی کے ضلع صدر سردار وقاص خان گورچانی۔ سی ای او تعلیم ملک مسعود ندیم۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبت علی چوہدری۔ ڈاکٹر ندیم احمدانی۔ ودیگر نے اظہار افسو س کیا ہے۔  مرحوم کی رسم قران خوانی مورخہ 23  مئی بروز اتوار کو صبح اٹھ بجے ان کے ابائی گاوں کوٹ طائر میں اداء کی جائے گی۔  کورونا وائرس کے وار جاری‘گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تفصیل کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک ڈاکٹر سمیت 23افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی‘سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جاری کردہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے نام بالترتیب کچھ یوں ہیں۔ لال شاہ‘صائمہ وسیم‘موبینہ شبیر‘مومنہ شبیر‘صفورا شبیر‘عافیفہ شبیر‘غلام شبیر ساجد‘خالد اسلم خان‘ فریدہ بیگم‘بشیراں بیگم‘اسفند علی‘نوید احمد‘سفیراں ممتاز‘فاطمہ محمد‘ساجد حسین‘فہیم محمود‘شاہد اقبال‘کلثوم رحمان‘فواد سرور‘زاہد نذیر‘خالد محمود‘ظہیر احمد اور ایاز احمد شامل ہیں جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی‘ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں ایسو لیٹ کر دیا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد4963 جبکہ اموات کی تعداد 192ہے اور صحت یاب ہونے والے4262ہیں۔5 افراد شیخ زید ہسپتال آئی سی یو وارڈ‘ 6 افراد آر وائی کے ہسپتال اور 13افراد شیخ زید ہسپتال پی پی بلاک میں زیرعلاج ہیں جبکہ485افراد کو ایس او پیز کے تحت ہوم ایسو لیٹ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں اور ویکسینیشن سنٹر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج جہانیاں کا دورہ کیا- اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے  ویکسینیشن سنٹر پر  کورونا ایس او پیز کے مطابق انتظامات کا جائزہ لیا، صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا،  ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین کے بارے میں افواہوں پر یقین نہ کریں اس کے کسی بھی قسم کے مضر اثرات نہیں ہے- لہذا آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ کورونا ویکسین کے بارے میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں تاکہ ویکسینیشن جنتی جلد ممکن ہو سکے مکمل کریں تاکہ جلد اس وباء سے چھٹکارا حاصل کر سکیں، مزید انھوں نے کہا کہ 17 مئی سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کرائیں، اسی دوران ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کا دورہ کیا بزرگوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ایڈلٹ ویکسینیشن سنٹر کے قیام کی فوری ہدایت کی اور متعلقہ فیملی ہیلتھ سنٹر کو ایڈلٹ ویکسینیشن سنٹر کے لیے موزوں قرار دیا اور مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  بزرگوں کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے اور ان کی خدمت ہمارا اولین فریضہ ہے، اس دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ذوہیب صادق اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں ڈاکٹر عمر غوری موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال، کورونا ویکسی نیشن کے عمل سمیت کورونا وارڈ میں زیر علاج مریضوں کو دستیاب سہولیات سمیت ڈاکٹرز کی حفاظت کے لئے این سی او سی کی جانب سے آمدہ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدر ہ سلیم، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغاتوحید، ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس سمیت دیگر تعاون کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 509ہے جس میں سے474ہوم آئسولیٹ ہیں جبکہ تاحال ضلع میں کورونا کے 4ہزار963مثبت کیس اور192اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 4ہزار262افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 55ہزار611افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے عید الفطر کی چھٹیوں اور لاک ڈان کے دوران کورونا ایس ا وپیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے ادار وں کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس قومی جذبے اور عوامی تعاون سے ہم نے اپنے ملک سے کورونا کا خاتمہ کرنا ہے۔ پولیس آفیسر نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول نز د یونیورسٹی چوک میں کوروناوائرس سے بچاؤکے لیے قائم کیے گئے ویکسی نیشن سنٹر کا وزٹ کیااورپولیس افسران و اہلکاران کے ویکسی نیشن کے عمل کاجائزہ بھی لیا۔حکومت پنجاب اورانسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پرجاری عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ضلع بھر کے پولیس افسران و اہلکاران کومرحلہ وار کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے ویکسی نیشن سنٹر میں قائم مختلف شعبہ جات کوروناء کاؤنٹرز،انفارمیشن ڈیسک،انتظارگاہ سمیت دیگر حصوں کا معائنہ کیا اورمحکمہ کی طرف سے دی گئی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ ڈی پی او نے افسران و اہلکاران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمداورحفاظتی ویکسین لگواکر اس سے محفوظ رہا جاسکتاہے بلکہ اس کے مزید پھیلاؤ کو کم کیاجاسکتاہے۔اب تک سینکڑوں پولیس افسران واہلکاران کو ویکسین لگوائی جاچکی ہے اوریہ عمل جاری ہے۔بہاول پورپولیس کے افسران واہلکاران کو روناکے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز میں شامل ہیں،ان کی ویلفیئراور تحفظ اولین ترجیح ہے جوکہ عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشان ہے۔بہاول پورپولیس ہر مشکل کی گھڑی میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز پر عمل کو یقینی بنائیں اورماسک کا استعمال کریں۔
کرونا وائرس