وزیر خزانہ شوکت ترین ایکنک کے چیئرمین مقرر

        وزیر خزانہ شوکت ترین ایکنک کے چیئرمین مقرر

  

اسلام آباد(آئی این پی)  وفاقی وزیر خزانہ شوکت  ترین  ایکنک کے چیئرمین مقرر، چاروں صوبائی وزرا اور وفاقی وزرا بھی کمیٹی کے ممبران مقرر کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق  پیر کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کی تشکیل نو کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق  وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر صنعتی پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، صوبائی وزیر پنجاب ہاشم جواں بخت، صوبائی وزیر سندھ نثار احمد کھوڑو، صوبائی وزیر خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صوبائی وزیر بلوچستان طارق خان ایکنک کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔ 

شوکت  ترین

مزید :

صفحہ اول -