تبدیلی نعرہ فراڈ، نااہل حکومت کو رخصت ہونا پڑیگا، افتخار خان

تبدیلی نعرہ فراڈ، نااہل حکومت کو رخصت ہونا پڑیگا، افتخار خان

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے عیدالفطر کے موقع پر حلقہ کے ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور  سلیکٹڈ  وزیراعظم ماہ رمضان میں اعلان کے باوجود بھی مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہے اور عید پر  عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا بلکہ عید کے (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)

موقع پر 30 فیصد  تک مہنگے کپڑے اور جوتے خرید کر عام آدمی سمجھ گیا کہ عمران خان کی تبدیلی ایک فراڈ تھی۔پی ٹی آئی حکومت نے عوام  کی قوت خرید پر تبدیلی کا وہ کاری وار کیا ہے کہ عوام کی عید پھیکی پڑ گئی۔ عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر وزیراعظم پابندی کے باوجود عید کی چھٹیاں منانے نتھیاگلی پہنچ گئے جبکہ لاک ڈاون کی وجہ سے فروخت کم ہونے کے باوجود گوشت کی قیمتوں میں 200 روپے فی کلو اضافہ عمران خان کی حکومت  کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچا کر عمران خان نے عام آدمی سے عید کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں تک چھین لییع ہیں۔عید پر 200 روپے فی کلو مہنگی مٹھائی خرید کر عام آدمی نے دراصل تبدیلی کی بھیانک قیمت ادا کی ہے۔ 150 کلو دودھ اور 50 فیصد تک مہنگے میوہ جات خریدنے والا عام آدمی حکومت سے بدظن ہوا  حکومت نے کاسمیٹکس اور جیولری کی اشیاء  کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر کے عوام کو عید کی خوشیوں سے محروم کرنے کی کوشش کی۔عالمی بنک نے سماجی تحفظ کے چار بڑے منصوبوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دنیا کے بہترین منصوبے قرار دیا ہے مگر اس نالائق اور نااہل سلیکٹڈ حکومت نے احساس پروگرام کا نام دینے کی کوشش کی اور اس پر واہ واہ سمیٹنے والے عمران خان  کو خبر ہی نہیں کہ عید پر بچوں کے مہنگے کپڑے اور جوتے خریدنے والے عام آدمی پر کیا گزری۔ماہ رمضان اور عید پر اعلانات کے باوجود عمران خان مہنگائی کے خاتمے کیلئے کچھ بھی نہ کر سکے۔عام دنوں میں عوام کا کیا حال کریں گے؟انہوں نے کہا کہ عمران خان مثالیں ریاست مدینہ کی دیتے ہیں لیکن ان کے کام ہٹلر  سے بھی بدتر ہیں۔وفاقی حکومت کا اجلاس ہو یا عمران خان کسی چیز کا نوٹس لینے کا اعلان کریں تو لوگ سہم جاتے ہیں اور پورے ملک میں خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ وفاقی حکومت کا کام صرف بجلی، گیس، پٹرول ڈیزل اور ادویات کی قیمتیں بڑھانا اور لوگوں کو بے روز گار کرنا  ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس سلیکٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ جہدوجہد میں پاکستان کا ہر شہری اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے ساتھ دے جبکہ اس موقع پر سید اختر شاہ بخاری، نوابزادہ مونے خان، نوابزادہ عمران احمد خان، ملک عبدالرزاق جھانب، انجینئر ملک وسیم رزاق جھانب، مہرشاکرحسین سیال، شیخ محمد طارق قریشی، یٰسین خان سمیت دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔

افتخارا حمد خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -