اوچشریف، چوری کے جانور سرکاری  کوارٹرز سے برآمد، پولیس کارروائی شروع

اوچشریف، چوری کے جانور سرکاری  کوارٹرز سے برآمد، پولیس کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اوچ شریف (نامہ نگار) محنت کش خاتون کے چوری ہونے والے قیمتی مویشی سینئر میڈیکل آفیسر کی سرکاری رہائش گاہ سے برآمد کرلئے اندراج مقدمہ کے لئے (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
پولیس کو درخواست دے دی، تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے محلہ اوچ گیلانی کی رہائشی خاتون مسماۃ آسیہ بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی گزراوقات کے لئے گائے، بچھڑااور بچھڑی پال رکھے ہیں، گزشتہ دوپہران مویشیوں کو چارہ وغیرہ ڈالنے کے لئے بھانہ میں گئی تو وہاں موجود سارے جانور غائب تھے، چھ گھنٹوں کی مسلسل تلاش بسیار کے بعدشام کو معلوم ہوا کہ مویشی رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف میں  ڈاکٹر محمد عجمی کے کوارٹر میں بند ہیں جبکہ کوارٹر کو باہر سے تالا لگا ہے، خاتون کے مطابق اس نے ڈاکٹر محمد عجمی سے اپنے مویشیوں کی ان کے سرکاری کوارٹر میں موجودگی اور ان کی حوالگی بارے استفسار کیا تو اس نے غصے میں آگ بگولہ ہوکر مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی اور دھکے کر کمرے سے باہر نکال دیا، بعدازاں خاتون نے ہیلپ لائن 15پر کال کی توقائم مقام ایس ایچ او محمد اخترکے زیر قیادت مقامی پولیس کے اہل کاروں نے سینئر میڈیکل آفیسر کے کوارٹر کے تالے توڑ کر مویشی برآمد کرائے، خاتون نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ اوچ شریف کے فرنٹ ڈیسک میں درخواست جمع کرا دی ہے، دریں اثنا میڈیا کے رابطہ کرنے پر ڈاکٹر محمد عجمی نے اپنے موقف میں بتایاکہ میرے خلاف ایک سازش کے تحت جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، انہوں نے ایسے کسی بھی واقعہ کی صداقت سے انکار کر دیا، ذرائع کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عجمی کے والدنے مبینہ طور پرایم این اے کی زرعی زمینیں مستاجری پر لے رکھی ہیں، ذرائع نے بتایا کہ سیاسی اشیر باد کے باعث ڈاکٹر محمد عجمی نے رورل ہیلتھ سنٹر کے کئی کوارٹرزاپنے مزارعوں اور ذاتی ملازمین کے قبضے میں دے رکھے ہیں جبکہ ہسپتال میں طبی فرائض دینے والے اکثر ڈاکٹر ہسپتال سے باہر کرایہ کے مکانوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
کارروائی شروع