بیگم نسیم ولی کی وفات پر ولی باغ میں دوسرے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاری

      بیگم نسیم ولی کی وفات پر ولی باغ میں دوسرے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاری

  

 چارسدہ(بیور و رپورٹ) بیگم نسیم ولی کی وفات پر ولی باغ میں دوسرے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاری رہا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ولی باغ آمد۔صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش نے بھی ولی باغ میں امیر حیدر خان ہوتی اور ایمل ولی خان سے تعزیت کی۔ تفصیلات کے مطابق بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے دوسرے روز بھی ولی باغ میں امیر حیدر خان ہوتی، ایمل ولی خان اور لونگین ولی خان سے اظہار تعزیت کیا۔ پی پی پی کے فرحت اللہ بابر،ہمایون خان،جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء لیاقت بلو چ، سنیٹر مشتاق احمد خان، مزدور کسان پارٹی کے افضل شاہ خاموش،سپیکر صوبائی اسمبلی مشاق غنی، خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء کامران بنگش،  تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی، سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا، میاں افتخار حسین، غلام احمد بلور اور فرید طوفان سمیت دیگر صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے ولی باغ میں بیگم نسیم ولی خان کی رحلت پر فاتحہ خوانی اور ان کی سیاسی اور جمہوری جدو جہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

مزید :

صفحہ اول -