سرکاری سکولوں میں ہلکا بستہ ایکٹ کو طلبا ء کی صحت کیلئے بہترین قرار: شہرام ترکئی 

سرکاری سکولوں میں ہلکا بستہ ایکٹ کو طلبا ء کی صحت کیلئے بہترین قرار: شہرام ...

  

   صوابی(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے پیر کے روزوزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔اس موقع پرصوبے کی تعلیمی صورتحال سیاسی امور،خیبرپختونخوا کے تعلیمی اصلاحات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر تعلیم شہرام خان نے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ دو تین مہینوں کے اندر صوبے کے تقریبأ 11لاکھ بچوں کو فرنیچر فراہم کیا جائیگاجس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور اس منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں ہلکا بستہ ایکٹ کو طلباء کی صحت کیلئے بہترین قرار دیا۔ملاقات میں محکمہ تعلیم کے جاری منصوبوں سمارٹ سکول نئے بننے والے ایک ہزار ای سی ای رومز پر بھی بحث ہوئی وزیراعظم عمران خان کو فرنیچر منصوبے بشمول دیگر تعلیمی منصوبوں کے افتتاح کے لیے باقاعدہ دعوت دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری سکولوں میں جدید آئی ٹی سکول آئیڈیا متعارف کرنے کو سراہا ملاقات میں آدینہ چھوٹا لاہور صوابی ایم ون پر انٹرچینج کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا جو منظور کر کے وزیر اعظم نے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔ نئے انٹرچینج کی تعمیر سے صوابی کے تحصیل رزڑ اور تحصیل چھوٹا لاہور کے عوام کی آمدورفت کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -