علیحدہ صوبہ عوام کاحق، عملی اقدامات کی ضرورت، حامد سعید کاظمی

 علیحدہ صوبہ عوام کاحق، عملی اقدامات کی ضرورت، حامد سعید کاظمی

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعیدکاظمی نے کہاہے کہ علیحدہ صوبہ خطے کی عوام کا  بنیادی حق ہے جس کے لئے بھرپور جدوجہدکرنے کی ضرورت ہے حکمرانوں نے سول سیکٹریٹریٹ کی طرف کچھ قدم بڑھایا ہے اگر مکمل با اختیار علیحدہ صوبہ کی جانب چند قدم اور بڑھا دیئے جائیں تو یہ مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے گا سوچی سمجھی سازش کے ذریعے علیحدہ صوبہ کے مسئلہ کو متنازیہ بنایا گیا ہے صوبہ(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 کے نام کا کوئی اشو نہیں ہے صوبہ بننا نام سے زیادہ اہم ہے اس خطے میں بسنے والے ہر فرد کی خواہش خو د مختار علیحدہ صوبہ ہے خواہ وہ کسی بھی رنگ،نسل، زبان سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو صوبہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہر شخص کی مالی طور پر اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ صادق آباد یا راجن پور سے اٹھ کر آئے روز لاہور کے دفاترکے چکر لگائے انہوں نے کہاہے کہ جو بھی شخص جنوبی پنجاب کے علیحدہ صوبہ کے لئے عملی طور پر جدوجہد کرے گا نہ صرف ہمارے سپورٹ ان کے ساتھ ہوگی بلکہ وہ ہماری آنکھوں کا تارا بھی ہوگا انہوں نے کہاہے کہ تاریخی حیثیت سے ملتان کو مرکزیت حاصل ہے جس کی وجہ پور ے خطے کے لوگوں کو آنے جانے میں آسانی  پیدا ہوگی اس کے علاوہ ریاست بہاولپور پر بھی بات ہوسکتی ہے انہوں نے کہاہے کہ علیحدہ صوبہ بننے سے اس خطے کے مسائل ترجیع بنیادوں پر حل جبکہ بے روزگاری میں کمی واقع ہو گی جبکہ دوسری طر ف دیگر صوبوں کو ہمیشہ پنجاب پر اعتراض ہوتا ہے کہ وہ زیادہ فنڈ ز لے جاتا ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا اور ہمارے خطے کو فنڈز ملنے سے یہاں ترقیاتی کام بھی ہونگے۔

حامد سعید کاظمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -