کرونا سے کاروبار تباہ، حکومت تاجروں کو قرضے  فراہم کرے، ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق

    کرونا سے کاروبار تباہ، حکومت تاجروں کو قرضے  فراہم کرے، ظفر اقبال ...

  

  ملتان (  نیوز رپورٹر  ) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 خزانہ شوکت ترین گورنر اسٹیٹ بنک باقر رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ شیڈول بنکوں کو مو ثر احکامات جاری کئے جائیں کہ وہ کورونا متاثرہ تاجروں کو اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ انشورڈقرضہ جات جاری کریں شیڈول بنکس چھوٹے تاجروں کو قرضہ دینے سے لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں اور ان کی سوچ یہ ہے کہ 100چھوٹے تاجروں کو قرضہ دینے کی بجائے ایک بڑے صنعتکار کو قرضہ دے کر اپنا فرض پورا کرلیں جبکہ انہوں نے صرف اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ قرضہ اسکیموں پر عملی کام کرنا ہیں اور اسٹیٹ بنک رقم بھی خود فراہم کررہا ہے جوکہ انشورڈ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر ضلع اور جنوبی پنجاب کے مشترکہ منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں احتشام الحق،شیخ فیصل سعید،عزیز الرحمن انصاری،ارشد باجوہ،مرزا اعجاز علی،ممتاز علی بابر،شیخ طاہر امجد،چوہدری طارق کریم،ملک یونس جاوید،مخدوم خالد،ملک اختر علی،حاجی اصغر اکبر،خواجہ یاسر اشفاق،ملک طاہر ڈوگر،ملک آفتاب اعوان،عاصم شریف بٹ دیگر نے شرکت کی اجلاس میں حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈان میں نرمی کو خوش آئند قرار دیا اور مارکیٹوں دکانوں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کو بھی محتاط کھولنے کا مطالبہ کیا ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق،شیخ طاہر امجد،ممتاز علی بابر،مرزا اعجاز علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال سے چھوٹا تاجر کورونا لاک ڈان کی وجہ سے معاشی بد حالی کا شکار ہے اور قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے حکومت اسٹیٹ بنک کی جانب سے چھوٹے تاجروں کے لیے جاری کردہ اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے شیڈول بنکوں کو سختی سے پابند کرے کہ وہ چھوٹے تاجروں کو قرضہ جات کی فراہمی میں مدد دیں جبکہ اسٹیٹ بنک5سے6 فیصدمارک اپ پرا نشورڈ قرضہ جات پر شیڈول بنکوں کو 3فیصد اخراجات کی مد میں ادا کرے گا اس کے باوجود بنکس چھوٹے تاجروں کو لفٹ نہیں کراتے انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو یوٹیلٹی بلز میں بھی دو ماہ کا ریلیف دے ملتان۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر ضلع اور جنوبی پنجاب کے عہدیداران کے اجلاس میں ظفر اقبال صدیقی، احتشام الحق،شیخ فیصل سعید،عزیز الرحمن انصاری،ارشد باجوہ،مرزا اعجاز علی،ممتاز علی بابر،شیخ طاہر امجد،چوہدری طارق کریم،ملک یونس جاوید،مخدوم زاہد،ملک اختر علی،حاجی اصغر اکبر،خواجہ یاسر اشفاق،ملک طاہر ڈوگر،ملک آفتاب اعوان،عاصم شریف بٹ شریک ہیں۔

ظفر اقبال 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -