اسلامک ریسرچ سنٹر خانیوال  میں سیمینار، مولانا اللہ وسایا  کی خدمات کو خراج تحسین پیش

اسلامک ریسرچ سنٹر خانیوال  میں سیمینار، مولانا اللہ وسایا  کی خدمات کو خراج ...

  

 خانیوال (بیورونیوز)اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام اسلامک ریسرچ سنٹر خانیوال میں مفتی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

خالد محمود ازہرکی زیر سرپرستی مفکر اسلام مولانا اللہ وسایا قاسم شہید سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے مذہبی اسکالر، صحافی برادری کی نامور شخصیات اور سماجی شخصیات نے شرکت کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوے مرکزی جمعیت علماء اسلام کے راہنما مفتی خالد محمود ازہر،ندیم مغل، اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر حفیظ چوہدری، سید مقصود علی شاہ، ڈاکٹر محمد یوسف صدیقی، میر اسامہ، سلمان صدیقی، مفتی جاوید اختر فاروقی، مولانا علی حیدر فاروقی، حافظ عثمان علی معاویہ، محمد اسامہ قاسم، طلحہ زبیر،مفتی انعام اللہ، راشد مغل، عمیر زبیر اور شاہد انجم نے مولانا اللہ وسایا قاسم شہید کی دینی، ادبی اور تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بھرپور جوانی کے اندر حافظ الحدیث و القرآن حضرت مولانا عبد اللہ درخواستی رحمتہ اللہ علیہ کی مجلس کو اختیار کیا وہاں پر صوفی باصفا کا لقب حاصل کیا۔سیاسی میدان میں حضرت مولانا سمیع الحق شہید کے شانہ بشانہ جمعیت کی دعوت کے لیے خود کو وقف کیے رکھا دینی مذہبی تنظیموں کے ساتھ ساتھ جہادی تحریکوں میں بھی نمایاں خدمات سر انجام دیں مولانا اللہ وسایاقاسم نے ساری زندگی سیاست اور اپنی سماجیت کو دین کے تابع رکھا مقررین نے کہا کہ تاریخ ہمیشہ بہادر لوگوں کو یاد رکھتی ہے تقریب میں فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے جارحیت کرنے والے ظالموں کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا آخر میں مولانا اللہ وسایا قاسم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -