وہاب نیازی کیس، تحقیقات کا دائرہ وسیع، مزیددو افراد گرفتار

وہاب نیازی کیس، تحقیقات کا دائرہ وسیع، مزیددو افراد گرفتار

  

 ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں قتل ہو نے والے وہاب نیازی کیس میں پولیس نے مزید دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے تاہم مر کزی ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو پائے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ کیس میں دانش(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 اور رانا طاہر نامی ملزمان کو حراست میں لیا تھا اب اس کیس میں مزید دو افراد طاہر اور نصراللہ کو گرفتار کیا گیابہے جن سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ ملتان میں دو ہفتے قبل جلیل آباد کا لونی میں وہاب نیازی کو راو فیضی اور عادل خان نامی ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جو کاشو خان مقتول کے بدلے کا شاخسانہ تھا اس کیس میں پولیس تاحال مرکزی ملزمان عادل اور فیضی کو گرفتار نہ کر پائی ہے تاہم چار افراد کو حراست میں لے کر ملزمان بارے پوچھ گچھ جاری ہے۔اس کیس میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے تاہم مرکزی مکزمان بارے پولیس کو تاحال کو ئی سراغ نہ ملا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -