تھانہ الپہ، اراضی تنازعہ پر قتل  کیس بدستور معمہ،پولیس حقائق منظر عام پر لانے کیلئے سرگرم

تھانہ الپہ، اراضی تنازعہ پر قتل  کیس بدستور معمہ،پولیس حقائق منظر عام پر ...

  

  ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) تھانہ الپہ کے علاقہ میں زمین کے تنازع پر مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان ضمیر حیدر کا کیس معمہ بن گیا۔قتل ہے یا خودکشی پولیس تاحال کیس(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 کو کسی نتیجے پر نہ پہنچا سکی ہے۔پولیس کے مطابق کیس پر تاحال تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ پولیس تھانہ الپہ کو علاقہ شاہ پور میں ضمیر حیدر کی لاش ملی تھی جسکے سر میں گولی ہو ئی تھی پولیس نے ضمیر کے لواحقین کی مدعیت میں چار نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کی تھی۔نامزد ملزمان نے پولیس تفتیش میں موقف اختیار کیا کہ یہ خود کشی ہے۔پولیس کی جانب سے اس کیس کی دو مرتبہ تفتیش کی گئی مگر تاحال کیس کو کسی نتیجے پر نہ پہنچا جاسکی ہے۔پولیس ذرا ئع کے مطابق ایس یچ او تھانہ الپہ اور تفتیشی کی ناقص کارکردگی کے باعث سی پی او ملتان اس کیس کو خود دیکھ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق جلد حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -