غیرقانونی شکار کرنے پر7افراد گرفتار، 1لاکھ 44ہزار جرمانہ

 غیرقانونی شکار کرنے پر7افراد گرفتار، 1لاکھ 44ہزار جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 چوک اعظم (نامہ نگار)ضلع میں غیرقانونی شکارکرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری۔ شکاریوں کو1لاکھ 44ہزار جرمانہ اورگرفتار کرکے متعلقہ تھانہ میں بندکردیاگیا۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف سعداللہ خان نے بتایاکہ ضلع میں غیرقانونی شکارکرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں وائلڈلائف انسپکٹرجمشید(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
خان کی سربراہی میں ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے چوبارہ میں خرگوش کا غیرقانونی شکارکرتے ہوئے 7افراد کو گرفتارکرلیاگیا جن سے ٹریکٹر،کار قبضہ میں لے لیے گئے شکاریوں کو 1لاکھ 44ہزار روپے جرمانہ کیاگیااورمتعلقہ تھانہ میں بندکردیاگیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف سعداللہ خان نے کہاکہ غیرقانونی شکارکی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
جرمانہ