پیپلز پارٹی ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی، مخدوم احمد محمود

 پیپلز پارٹی ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی، مخدوم احمد محمود

  

 صادق آباد(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب اقلیتی ونگ(بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

 کے صدر بصروجی نے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ جمالدین والی میں سابق گورنر پنجاب صدر جنوبی پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات‘  کی دوطرفہ ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی اور علاقائی سیاسی علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرسکتی ہے  جنوبی پنجاب کے عوام کا استحصال کر کے حکومت نے سرائیکی عوام کے حقوق  پر ڈاکہ ڈالا ہے مستقبل کی سیاست میں پیپلز پارٹی  جنوبی پنجاب سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک آج سیاسی معاشی اقتصادی صورتحال سے دوچار ہوچکا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بہتر فیصلے کرنے کی طاقت اور صلاحیت رکھتے ہیں مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ کیے بغیر ملک کو معاشی طور پر مضبوط نہیں کیا جا سکتا سابق اور پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے جمال میں موجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں ورکروں اور سابق اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کی  انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے منشور پرکام کیا ہے اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا شاندار نمایاں رول ادا کرکے جمہوریت پسند خاتون ہونے کا حق ادا کیا۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -