کرونا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہری ایس او پیز پر عمل کریں، رائے ظہور کھرل

کرونا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہری ایس او پیز پر عمل کریں، رائے ظہور کھرل

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 عید کے موقع پر عوام کی طرف سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی آئی ہے شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو جاری رکھیں کورونا کی تیسری لہر پر قابو پانے کیلئے ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے کاروباری سرگرمیاں بحال کر دی ہیں تاکہ لوگ اپنا روزگار آسانی سے کما سکیں مگر ہمیں اپنے مقرر کر دہ اوقات کے مطابق کاروبار جاری رکھنا ہو گا نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی، میڈیکل سٹورز، شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے تمام کاروبار، ویکسی نیشن سنٹرز، پٹرول پمپس، تندور، دودھ، دہی کی دکانیں، فوڈ ڈیلیوری، ای کامرس، کورئیر سروس، پوسٹل اور گیس، پانی، بجلی، سیلولر نیٹ ورک کے دفاتر، کال سنٹرز اور میڈیا دفاتر 24گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہے تمام دفاتر50فیصد عملہ کے ساتھ معمول کے مطابق اپنے اوقات کار کے تحت کھلے رہیں گے بین الصوبائی، شہروں کے مابین، شہروں کی مقامی ٹرانسپورٹ 50فیصد گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت ہے انڈسٹریل اور زراعت سے متعلق کاروباروں کو لاک ڈاؤن آرڈر میں استثناء دے دیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام کاروباری سرگرمیاں شام 8بجے تک جاری رہیں گی اس کے بعد ان کو بند کر دیا جائے گا تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کوروکا جا سکے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہوراحمد کھرل نے مزید کہا کہ تمام دکاندار، ٹرانسپورٹر، میڈیکل سٹورز اور پٹرول پمپس مالکان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

رائے ظہور کھرل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -