حکومت پسماندہ علاقوں کی محرومیاں ختم کرنیکی  ہر ممکن کوشش کررہی ہے، مسزشاہدہ احمد

حکومت پسماندہ علاقوں کی محرومیاں ختم کرنیکی  ہر ممکن کوشش کررہی ہے، ...

  

  خانیوال (بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

کے نتیجہ میں قومی معیشت مضبوط اور برآمدات میں تیزی آ رہی ہے آئندہ بجٹ ترقیاتی اور عوام دوست ہوگا انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت فلاح عامہ کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے پسماندگی دور اور محرومیوں کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اپوزیشن کا چورن مزید نہیں بکے گا عوام حقیقت جان چکی ہے احتساب کے عمل کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

مسز شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -