جہانگیر ترین کی جہانیاں میں افتخار نذیر حاجی عطاء الرحمن سے ملاقات الحاج نذیر احمد کی وفات پر فاتحہ خوانی

جہانگیر ترین کی جہانیاں میں افتخار نذیر حاجی عطاء الرحمن سے ملاقات الحاج ...

  

 ٹھٹھہ صادق آ باد (نامہ نگار)تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی جہانیاں پہنچ گئے، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر ایم پی اے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

حاجی عطاء  الرحمن کے والد الحاج نذیر احمد مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی، تعزیت کا اظہار، الحاج نذیر احمد کی دینی و فلاحی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی ناسکو انڈسٹریز ایم این اے سیکرٹریٹ جہانیاں تشریف لائے، جہاں جہانگیر ترین نے چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر، رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطاء  الرحمن، وائس چیرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیاء  الرحمن کے والد بزرگ شخصیت الحاج نذیر احمد مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے چوہدری افتخار نذیر، چوہدری محمد صدیق، حاجی عطاء  الرحمن، چوہدری ضیاء   الرحمن سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی، اس موقع پر جہانگیر ترین نے الحاج نذیر احمد مرحوم کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اظہار تعزیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -