ہارون آباد:سلنڈر دھماکہ، پوری دکان جل کر خاکستر، خوف وہراس

 ہارون آباد:سلنڈر دھماکہ، پوری دکان جل کر خاکستر، خوف وہراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد کے نواحی علاقہ شہید چوک میں گیس اینڈ سپیئر پارٹس کی دوکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے دوکان میں آگ بھڑک اُٹھی، آگ کے باعث پوری دوکان جل کر خاکستر ہوگئی،آگ کی لپیٹ میں آ کر ایک عدد موٹر (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
سائیکل اور ساتھ بیج کی دکان کی سپرے والی مشینیں بھی جل گئی، ہارون آباد اور چشتیاں کی فائر برگیڈز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی علاقہ اڈا شہید چوک میں حاجی عبد الرؤف نامی شخص کی موٹر سائیکل سپیئر پارٹس اور گیس سلنڈرکی دوکان میں اچانک گیس سلنڈر ایک زور دھماکے کیساتھ پھٹ گیا، سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دوکان میں موجود قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ باہر کھڑا موٹر سائیکل بھی بری طرح جل گیا اورملحقہ بیج والی دوکان میں سپرے والی مشینیں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں، تاہم کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، متعلقہ حکام مصروف تفتیش ہیں۔
آگ