فوڈ سنٹر شاہ جمال: ساڑھے تین سومن ریت ملی گندم برآمد، بیوپاری گرفتار 

فوڈ سنٹر شاہ جمال: ساڑھے تین سومن ریت ملی گندم برآمد، بیوپاری گرفتار 

  

 شاہجمال(نمائندہ پاکستان)فوڈ انسپکٹر کی مبینہ  ملی بھگت ساڑھے تین سو من ریت ملی گندم سپیشل برانچ نے پکڑ لی  بیوپاری گرفتار مقدمہ درج۔ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ مظفرگڑھ ابراہیم دریشک نے اطلاع ملنے پر ساڑھے تین سو من گندم سے لدی ٹرالی جوکہ فوڈ سنٹر(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

 شاہجمال میں ان لوڈنگ کے لئیے موجود تھی کو  اپنی ٹیم مبشر چانڈیہ و دیگر برانچ اہلکاروں کے ہمراہ چیک کیا تو اس میں پچاس فیصد ریت کی ملاوٹ تھی جس پر بیوپاری اللہ بخش ملانہ پل بھنڈی ملانہ  کو گر فتار کر لیا گیا بعد ازاں ذرائع سے معلوم ہوا مبینہ طور پر فوڈ انسپکٹر کی ملی بھگت سے گندم لائی گئی جس کی ان لوڈنگ کی کوشش سپیشل برانچ نے ناکام بنا دی اہلکارسپیشل برانچ مظفرگڑھ محمد مبشر نے بتایا کہ ملزم بیوپاری اللہ بخش ملانہ  کیخلاف مقدمہ درج کرایا جارہا ہے۔

منصوبہ فلاپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -