خواجہ غلام فرید کوریجہ کی ڈیرہ میں سیاسی،سماجی شخصیات سے ملاقاتیں
ملتان، عالیوالہ (سٹی رپورٹر،نامہ نگار) سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے مختصر دورہ ڈیرہ غازیخان میں مختلف
(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
سیاسی اور سماجی اور سرائیکستان قومی اتحاد کے عہدیداروں سے ملاقات کی خلیل خان چنگوانی کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی شفیق خان چنگوانی کی عیادت کی جو کافی عرصہ سے بیمار ہیں ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی بعد میں سردار شریف خان لغاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہم خود مختیار صوبہ کا قیام چاہتے ہیں سیکرٹریٹ کے ساتھ ہمارے وسیب کا فنڈ علیحدہ مختص کیاجائے وسیب کی عوام اپنا آئینی اور جمہوری حق مانگتے ہیں جو ہمارا آئینی حق ہے موجودہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ نئے صوبہ سرائیکستان کا عملی طور پر اعلان کرے 23اضلاع پر مشتمل حدود اربعہ کے ساتھ صوبہ کا قیام چاہتے ہیں اگر حکمران ہماری رہنمائی حاصل کرتے ہیں تو ہمارے ساتھ مشاورت کریں ہم علیحدہ صوبے کا نقشہ پیش کریں گے ہم آئینی جمہوری اور خود مختیار صوبے کا قیام چاہتے ہیں تمام سرائیکی قوم پرست رہنما متحد ہیں اس موقع پر خلیل احمد خان چنگوانی، فیض کریم بھٹی، منظور احمد جتوئی، امین خان گوپانگ، نذیر احمد مستوئی، مہر محمد اجمل کھکھ، ملک سراج احمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔
ملاقات