سرکاری ملازمین کا مطالبات منظوری  کیلئے 20مئی کو دھرنا دینے کا اعلان

سرکاری ملازمین کا مطالبات منظوری  کیلئے 20مئی کو دھرنا دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  جام پور (نامہ نگار) پنجاب حکومت کی طرف سے وفاقی ملازمین کی (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
طرح پچیس فی صد ڈسپری ریڈکیشن الاونس جاری نہ ہونے پر صوبہ بھر کے تمام سرکاری ملازمین نے بیس مئی کو دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ ملازمین کمیٹی کے چیرمین کے مطابق وزیر اعلی افس کے سامنے تمام ملازمین دھرنا اور احتجاج کریں گے۔ راجن پو رکے تمام ملازمین اور اساتذہ نے دھرنے میں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ کمیٹی کے سربرہان نے صوبائی دھرنے میں شریک کرنے کے لیے ملازمین سے روابط تیز کر دیے ہیں۔ متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے چیرمین حافظ محی الدین خان۔ سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طیب بودلہ خان۔ نصر اللہ بھٹی۔صدر اپیکاء محمد اسلم چانڈیہ۔ نائب صدر ضلع اعجاز حسین چانڈیہ۔ قاضی فرخ۔ علی خان۔ محمد سلیم احمدانی۔ محمد اعظم خان  ودیگر ملازمین نے کہا کہ نوٹی فیکشن جاری کیے جانے تک احتجاج اور دھرنا جاری رکھیں گے۔ 
اعلان