حکومت پسماندہ علاقوں کی تعمیرو ترقی کیلئے پرعزم، شاہینہ نجیب کھوسہ

حکومت پسماندہ علاقوں کی تعمیرو ترقی کیلئے پرعزم، شاہینہ نجیب کھوسہ

  

 ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)  پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان صوبہ پنجاب ساؤتھ پنجاب ڈیرہ(بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

 غازی خان اور خاص طور پر پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے پر عزم ہیں وہ کلین اینڈ گرین ڈی جی خان کے حوالے سے خواتین کے اجتماع سے خطاب کر رہی تھیں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ ڈی جی خان میں اڑھائی سال میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی خصوصی دلچسپی اور توجہ سے ریکارڈ کام ہوئے ہیں ملتان ڈی جی خان دور رویہ سڑک، پل ڈاٹ کی توسیع، مانکہ کینال کی بحالی، شہر میں سڑکوں اور گلیوں کی بحالی، کارڈیالوجی سنٹر کی تعمیر، ہسپتال کی تعمیر توسیع، اور اپ گریڈیشن، سکولز کی اپ گریڈیشن، مادر اینڈ چائلڈ 200بیڈز کے ہسپتال کا منصوبہ، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا قیام غرض بے شمار تعمیری کاموں کے ذریعے ڈیرہ غازی خان کی شکل و صورت ہی بدل گئی ہے ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے عوام کے ساتھ مل کر ڈیرہ غازی خان کے پی ٹی آئی کے منشور پر اگلے اڑھائی سال میں سو فیصد عمل کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈیرہ کو پھولیں دا سہرہ بنانے کے لیے اہل ڈیرہ غازی خان عثمان بزدار وزیر اعلیٰ کے دل سے شکر گذار ہیں اور امید ہے کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے تین دیرینہ مطالبات غازی گھٹ کا دووسرا پل، نیا بائی پاس اور انڈس ہائی وے کو دوریہ بنانا بھی جلد شروع کیے جائیں گے۔  اس موقع پر فرزانہ زاہرہ، انعم زہرا، کومل زہرا، شوانہ، طیبہ، سویرا، کاشفہ الطاف اور درجنوں دیگر خواتین موجود تھیں۔

شاہینہ نجیب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -