کھیل بھی کرونا کی نذر: ملتان میں گراؤنڈ زکو تالے، سپورٹس سرگرمیاں بند، کھلاڑی مایوس 

کھیل بھی کرونا کی نذر: ملتان میں گراؤنڈ زکو تالے، سپورٹس سرگرمیاں بند، ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)پنجاب   سمیت ملتان کے متعدد گراؤنڈ ز بند، ہوگئے نوجوان سپورٹس سر گرمیوں سے محروم ہو گئے حکومت پاکستان کی ہدایت پر کرونا ایس او پیز کے تحت شہر کے متعدد گراؤنڈ ز میں رش کم کرنے کے لئے شائقین پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے گراؤنڈ ز کو تالے لگاکر کسی بھی قسم کی سپورٹس سرگرمیوں کے لئے بند کر دیا ہے گذشتہ روز سے کاروباری سرگرمیاں،(بقیہ نمبر58صفحہ7پر)

 شادی ہالز، ٹرانسپورٹ،سمیت پاکستان کے تمام کاروبار زندگی بحال کر دیئے گئے ہیں  تاہم کھیل کے میدان اورسپورٹس سرگرمیاں بحال نہ ہو سکی ہیں جس کی وجہ سے  کھلاڑی نہ صرف سستی اور فربہی کاشکار ہوگئے ہیں بلکہ ان میں ذہنی دباؤبھی بڑھتا جارہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ملتان شہر میں موجود ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ، ایم سی سی گراؤنڈ، قاسم با غ اسٹیڈیم، ہائی گراؤنڈ، سپورٹس جمیوزیم، فٹبال گراؤنڈ، سمیت دیگر گراؤنڈ کرونا ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر بند ہیں جس کی وجہ سے ملتان کے مختلف کلبوں سے تعلق رکھنے اور کھلاڑیوں کو پریکٹس کرنے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہاہے جبکہ پریکٹس نہ ہونے کی وجہ سے کھیل میں کارکردگی متاثر ہورہی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کہ کرونا کا مقابلہ کھیلوں کے ذریعے بہتر طور پر ہو سکتا تھا  اسی لئے کرونا وائرس کے حوالے سے ڈاکٹر صاحبان صحت مندانہ سرگرمی اختیار کرنے کی تجویز پر زور دے رہے ہیں لیکن مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ابھی تک کھیل کود کے میدان  بند ہیں اور ان کے لیے کوئی لائحہ عمل تیار نہیں ہوا ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنا ن نعیم کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کی ہدایت پر کرونا ایس اورپیز پر عمل کرتے ہوئے گراؤنڈ بند کئے گئے ہیں جیسے ہی اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری ہوگا گراؤنڈ اوپن کر دیئے جائیں گے۔

 ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -