ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے انتظامیہ سرگرم، چھاپے تیز

ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے انتظامیہ سرگرم، چھاپے تیز

  

ملتان، کوٹ چھٹہ(نیوز رپورٹر، نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ کی جانب (بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف مہم تیزی کردی گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 شہریوں کو ماسک نہ پہننے پر 32ہزار300 روپے جرمانہ کیا گیا۔کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران7 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ٹرانسپورٹ مالکان پر1لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ٹرانسپورٹ کمپنی فیصل موورز پر1لاکھ روپے اور مدینہ کوچ پر30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایک بڑے ڈیپا رٹمنٹل سٹور سمیت 2 کاروباری مراکز اور2 ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئے۔کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر دکانداروں پر1لاکھ10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انڈور ڈائننگ پر ریسٹورنٹ مالکان کو 90 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل کوٹ چھٹہ میں کورونا ایس او پیز، پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار دکانیں سربمہر کر دیں. انہوں نے ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے لوگوں کو ترغیب بھی دی. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ چھٹہ کا بھی معائنہ کیا. ملازمین کی حاضری، سائلین سے ملاقات کے ساتھ دفتری امو رکا جائزہ لیا.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی ت?سری لہر کے وار شدت سے جاری ہیں عوام حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

چھاپے تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -