شاہ جمال، ای سہولت سنٹر کا مالک فراڈ کرنے میں سب سے آگے، خواتین سے زائد فیس وصولی کا انکشاف

شاہ جمال، ای سہولت سنٹر کا مالک فراڈ کرنے میں سب سے آگے، خواتین سے زائد فیس ...

  

  شاہجمال(نمائندہ پاکستان)ای  سہولت نادرا کیاسک سنٹر کا مالک(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

 کو ٹائیگر فورس نے فنگر پرنٹس میچنگ کی زیادہ فیس وصول کرتے پکڑلیا زائد وصول کی گئی رقم موقع پر واپس کرادی۔انچارج ٹائیگر فورس شاہجمال میاں عتیق دھنوتر کو شکایات موصول ہوئیں کہ احساس کفالت سنٹر شاہجمال میں جن خواتین کے انگوٹھے کے نشانات میچ نہیں ہو رہے تھے انہیں نادرا ای کیاسک سنٹر شاہجمال انگوٹھے اپڈیٹ کرانے بھیجا گیا تو مبینہ طور پر نادرا ای کیاسک سنٹر مالک سرکاری فیس 120روپے کی بجائے 250روپے وصول کر رہا تھا جس پر وہ اپنی ٹیم کے دیگر ارکان حاجی عارف حسین،منیر احمد ملک،ابو بکر کوریہ اور عابد خان بلوچ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے نادرا کیاسک سنٹر کا مالک اڑھائی سو وصول کر کے 120روپے کی رسیدیں خواتین کو دے رکھی تھیں جس پر غریب خواتین کو زائد وصول کی گئی رقم موقع پر واپس کرادی گئی۔

رقوم واپس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -