100-1500روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی، سٹیٹ بینک ملتان میں تقریب، خواجہ صلاح الدین، سید جعفر بخاری اور دیگر کی شرکت،مختلف امور کا جائزہ

100-1500روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی، سٹیٹ بینک ملتان میں تقریب، خواجہ ...

  

 ملتان (  نیوز رپورٹر  )  نیشنل سیونگز (قومی بچت) کے زیر اہتمام 1500 (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

روپے کے قومی انعامی بانڈز 86 ویں قرعہ اندازی جبکہ سٹیٹ بینک ملتان میں 100 روپے والے انعامی بانڈز کی 34 ویں قرعہ اندازی میں بالترتیب 1500 روپے والے انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور 1696 خوش نصیبوں کو 18 ہزار 500 روپے فی کس دیئے گئے اسی طرح 100 روپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام 7 لاکھ روپے دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ 1199 خوش نصیبوں کو 1 ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے ہیں۔نیشنل سیونگز (قومی بچت) کے زیر اہتمام 100روپے والے انعا می بانڈز کی 34th قرعہ اندازی کی تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصو صی خو ا جہ صللا ح الدین صدر ملتان چیمبرز اف کامرس نے اپنے خطاب میں کہا کے میں مشکور ھوں نیشنل سیونگز کی انتظامیہ کا اور خاص طور پر سید اصغر بخاری صاحب کا کے انہوں نے آج مجھے بطور مہمان خصو صی مدعو کیا آج میں ملک کے تمام سٹوڈنٹس کو پیغام دیتا ھوں کے آپ لوگ بچت کرو تا کہ یہ بچت اپ کے مشکل وقت میں کام آسکے حکو مت پاکستان نے یہ 100 روپے کا بانڈز جا ری کیا تا کہ یہ ھر سٹوڈنٹ خرید سکے۔تقریب کے چیرمین ڈرا سید جعفر بخاری ریٹائر پرنسپل ولایت حسین اسلا میہ کالج نے اپنے خطاب میں کہا کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ھر پاکستانی کو دیکھنی چا ھے تا کہ ان میں بچت کی عا د ت پڑ ے اور قراندازی شفاف ہوئی ھے۔وقا ص باجوہ چیف منجیر اسٹیٹ بینک نے اپنے خطاب میں آج کے انعا می بانڈز کی تفصیل بیان کی۔ارسلان اسلم ملک ڈائریکٹر نیشنل سیونگز ملتان نے محکمہ قومی بچت کی شاندار سکیمو ں پر روشنی ڈالی تقریب میں سید افختار علی شاہ اور نوید اقبال نے بطور ڈرا ممبر ملتان چیمبرز اف کامرس کی طرف سے شرکت کی۔اور اسٹیٹ بینک کی طرف سے اکمل کھو کر ڈپٹی چیف منجیر نے بطور سکیر ٹر ی ڈرا شرکت کی۔نیشنل سیونگز کی طرف سے شہر یار مرزا نے قراندازی کے معاملات انجام دیے جبکے سید اصغر بخاری لیگل آفیسرنے یہ آج کی اضافی خدمت کی کیوں کے اب وو پبلسٹی آفیسر نہی رھے۔آخر میں مھمانو ں کی تواضع کی گئی۔

قرعہ اندازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -