چھاپے،متعدد گراں فروش گرفتار

 چھاپے،متعدد گراں فروش گرفتار

  

 ملتان، رحیم یارخان،لودھراں (نیوز رپورٹر، نمائندہ پاکستان،بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررہ قیمت سے زائد نرخ پر چکن فروخت کرنے والوں (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

 کے خلاف کارروائی کے دوران عوامی شکایت پر زکریا ٹاون میں واقع عمران چکن شاپ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔عمران چکن شاپ پر مرغی کا گوشت450 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جارہا تھا۔کارروائی پرائس مجسٹریٹ اشفاق احمد شاہ نے کی۔ عوامی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے پولیس اور عملہ کے ہمراہ تھانہ لیاقت پور‘ سٹی خانپور اور صدر خانپورکی حدود پکی منڈی‘ امام بارگاہ روڈ‘ اللہ آباد پارک روڈ‘ چک 45 پی‘ لنک روڈ اور لبانہ چونگی کے علاقوں میں کامیاب چھاپے مارکر مہنگے داموں مرغی‘گوشت اور اشیا خوردو نوش فروخت کرتے 9 قصاب ابرار حسین‘ حاجی فہیم‘ غلام یاسین‘ محمد الیاس‘ محمد عمران‘ یٰسین علی‘محمد ساجد‘ سہیل احمد اور جمیل احمد کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا‘پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے تحریری مراسلوں پر پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی زیر نگرانی گراں فروشوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کے سد باب کے  ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مسلسل سرگرم عمل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ اب تک 630گراں فروشوں کو مجموعی طورپر31لاکھ73ہزار603روپے جرمانہ عائد کیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی کے مرتکب 5افرادکے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جبکہ9افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے7ہزار900سے زائد دوکانوں،مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز میں جاکر اشیاء  خوردونوش کے نرخ اور کوالٹی کو چیک کیا۔ اس دوران719خلاف ورزی پائی گئی۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں اور اشیائے خوردونوش مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کیئے جائیں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -