چوری کی4وارداتیں، ملزم نقدی، موبائل فون لیکر فرار

چوری کی4وارداتیں، ملزم نقدی، موبائل فون لیکر فرار

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) چوری کی 4 وارداتیں ہوئیں‘ ملزمان نقدی‘ موبائل فون‘ موٹر سائیکل چراکر فرار‘  ہوگئے  تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات کوٹ درعیہ کے رہائشی محمد نعمان کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان حسنین وغیرہ نے 10 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا‘ دوسری واردات احمد پور لمہ کے رہائشی زاہد خان کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم(بقیہ نمبر61صفحہ7پر)

 خرم شہزاد نے 33 ہزار روپے کی نقدی چرا لی‘ تیسری واردات بہادر پور کے رہائشی شبیر احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان خادم حسین وغیرہ نے 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ چوتھی واردات چک 117 محمد احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں 2 ملزمان فیاض وغیرہ نے 63 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا اور فرار ہوگئے‘مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -